(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں موحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے متعلق کیس کی سماعت، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ، لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت دیگر افسر پیش ، عدالت نے سموگ میں کمی پر کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کی تعریف کی اور ان کا تبادلہ 2ماہ تک روک دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی بےپرواہی۔۔الیکشن کمیشن کی ایک نہ سنی۔۔اب کیا ہوگا
تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہد کریم کا کمشنر سے مکالمہ، آپ کی تعریف کے لئے بلوایا تھا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت دیگر پیش ہوئے ۔جسٹس شاہد کریم نے کیپٹن عثمان سے کہاآپ نے بہت اہم کام کیا۔ میں نے سموگ روک تھام سے متعلق آپ کے کام سے متعلق ویڈیوز دیکھیں۔ آپ نے تجاوزات ہٹائیں قابل تحسین ہیں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ سب کام عدالتی حکم پر ہوئے۔دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنا آسان نہیں تھا ۔جسٹس شاہد کریم نے کہاآئندہ موسم میں ہیٹ کنٹرول کرنے کے لیے بڑی عمارتوں پر پارک، سبزے کے قیام پر کا م کرنے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار