(مانیٹرنگ ڈیسک) اومی کرون کا پہلا مشتبہ کیس آج پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا ہے۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روچیل ولینسکی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کیسز کی بڑی علامات میں کھانسی، سینے میں گھٹن اور تھکاوٹ سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی مچھر سے لاہور میں ایک اور مریض جاں بحق
تفصیلات کے مطابق سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روچیل ولینسکی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے اب تک رپورٹ ہوئے کیسز میں معتدل علامات پائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اومی کرون ویرینٹ سے اب تک کسی شخص کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، سی ڈی سی اومی کرون ویرینٹ کےمزید تفصیلی تجزیے کیلئے کام کر رہی ہے۔امریکامیں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس یکم دسمبر کو رپورٹ ہوا، جبکہ امریکا کی 19ریاستوں میں اب تک اومی کرون کے 43 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔جبکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ایک تہائی افراد ویکسین شدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے کتنے افراد جا ں بحق۔۔بڑی خبر