(ما نیٹرنگ ڈیسک )بو م بو م شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہو گئی ہے اور اب ملتان کو کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقاریو نس کاریکارڈ توڑدیا
پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہو گا۔شاہد آفریدی کے حوالے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر