(ویب ڈیسک)ایوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرتقریب میں لگ بھگ 20 ماڈلز نے کیٹ واک میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر بیٹھےکروڑوں روپے کمانے کا آسان طریقہ ۔۔۔؟
تفصیلات کے مطابق خوبصورت لباس میں ملبوس افریقہ سے تعلق رکھنی والی ماڈل نے کیٹ واک میں حصہ لیکر سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ماڈل کریس بیہوجس کا ایک حادثے کے بعد بازو کاٹ دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے وہ خواتین جو ہمیں دیکھ رہی ہیں ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہ دنیا کے سامنے خود کو زیادہ مضبوط بنا کر پیش کرسکیں گی۔
لیسلی اینٹسیرجو ایک بیماری کی وجہ سے معذور ہوگئی تھیں انہوں نے بھی اس کیٹ واک میں حصہ لیا ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں حصہ لینے پروہ بہت خوش ہیں۔
ایک ماڈل نے کیٹ واک کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کی حالت میں بھی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور بہت سے کام کر سکتے ہیں۔
سبز اور سفید لباس میں ملبوس سلویا نامی ماڈل نے شو کا آغاز کیا،انہوں نے سوئمنگ پول کے کنارے بیساکھیوں پر کیٹ واک کرتے ہوئے اس تقریب کا آغاز کیا
یہ بھی پڑھیں:مشی گن کے شہر ہیمٹرک کی تاریخ میں پہلی بار عرب مسلمان میئر منتخب
ایوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے تحت تقریب۔۔سپیشل افرادکی کیٹ واک
Dec 09, 2021 | 16:42:PM