(24 نیوز)موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ میں اضافہ کے باوجود سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی، وزیرتعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کریں گے،کانفرنس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پھر موجیں۔۔تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا