(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورسز اور کشمیری حریت پسندوں کے مابین ایک جھڑپ میں 3کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق بھارتی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شوپیاں تصادم میں مزید 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے، اس طرح اس آپریشن میں ابتک مارے گئے ،عسکریت پسندوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ تینوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرکےتحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زرداری کے خلاف بغیر شواہد ریفرنس بنانے پر عدالت نیب پر برہم۔۔کارروائی کا عندیہ