حکومت نے عوام کو 420 وولٹ کا جھٹکا دیدیا، فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا

Dec 09, 2021 | 19:03:PM
عوام، پھر بجلیاں، گرا دیں،
کیپشن: بجلی مہنگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے عوام پر پھر بجلیاں گرا دیں ،بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو 420 وولٹ کا جھٹکا دیدیا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا،بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں سے وصول کیا جائے گا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں نہیں ہوگا،قیمت میں اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے بنیادی اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں سات بار بجلی مہنگی کی ،بجلی کی قیمت میں 7 روپے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ،ذرائع کے مطابق عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا 750 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکا ہے،پہلی بار یکم جنوری 2019 کو بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ،دوسری بار یکم جولائی 2019 کو بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ،تیسری بار بجلی کی قیمت میں 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ چوتھی بار بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ،پانچویں بار بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،چھٹی بار بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا،وفاقی حکومت نے فروری 2021 میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،ساتویں بار نومبر 2021 میں بجلی ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی،نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ اس کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو ”ڈنڈا “پڑ گیا۔۔کس نے مارا؟لیگی رہنما کی دھاکے دار پریس کانفرنس