وینا ملک دوسری شادی کیلئے راضی ۔۔۔شوہر کیسا ہوگا ؟؟؟

Dec 09, 2021 | 19:20:PM

 (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ان کا کہناتھا کہ جب بھی شادی کی کسی دین دار آدمی سے کروں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:دلہن پھٹی ہوئی جینز پہن کرشادی میں پہنچ گئی ۔۔پھر کیا ہوا؟

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی پہلی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ میں جب بھی انشاءاللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔ کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔وینا ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کےلئے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کےلئے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کا بہن کیساتھ زبردست ڈانس۔۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں