’’آجا تے بہہ جا سائیکل تے‘‘ ترک نژادجرمن وزیر کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جرمنی کی نئی حکومت کی کابینہ کے ہونیوالے پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے ترک نژاد جرمن وزیر بائیسکل پر چانسلر کے دفتر پہنچ گئے۔
ترکی اردو کی جانب ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر اور ویڈیو کےمطابق نئی جرمن حکومت کے کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام وزراء اپنی اپنی لگژری گاڑیوں میں آفس پہنچے لیکن ترک نژاد جرمن وزیر جیم اوزدمیر کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے بائیسکل پر چانسلر آفس پہنچے۔ جیم اوزدمیر کی سائیکل پر آفس آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ترک نژاد جرمن وزیر بائیسکل پر کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 9, 2021
جرمنی کی نئی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس
وزراء لگژری گاڑیوں میں آئے لیکن ترک نژاد جرمن وزیر جیم اوزدمیر کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے بائیسکل پر چانسلر آفس پہنچے#OlafScholz #Germany #Chancellor pic.twitter.com/IoAljtcGji
یہ بھی پڑھیں:تاریخ میں پہلی بارڈالر 180روپے سے بھی تجاوز کرگیا