عراق میں قائم عالمی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عراق کی حکومت نے اپنے ملک میں امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔
ایرنی ویب رپورٹ کے مطابق عالمی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جمعرات کو بغداد میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے کیا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوییٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے عالمی فوجی مشن کے عہدیداروں کے ساتھ پچھلے ایک سال سے جاری بات چیت کے آخری دور میں اس فوجی اتحاد کا مشن ختم کرنے اور عراق سے چلے جانے کا باضابطہ حکم دے دیا۔عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ تربیتی معاملات اور مشاورت کی حد تک عالمی فوجی اتحاد کے ساتھ ہمارا رابطہ اور تعاون جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری کے خلاف بغیر شواہد ریفرنس بنانے پر عدالت نیب پر برہم۔۔کارروائی کا عندیہ