شہبازشریف کی احسن اقبال ودیگر رہنماﺅں پر تشدد کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کراچی میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت اورتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے احسن اقبال سمیت پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابل مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے، اس پر ہم شدید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وجمہوری کارکنان پر بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل راوت حادثے کے بعد کیا مانگتے رہے؟ عینی شاہد کا اہم بیان
دریں اثناءاپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بارے میں آصف زرداری کا بیان بدقسمتی ہے، نواز شریف کی پاکستان سے اٹل وابستگی پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔ انہیں باہر کیوں جانا پڑا، ان حالات سے آصف زرداری آگاہ ہیں۔ ہمیں ایسے بیانات سے احتراز کرتے ہوئے ملک کی بہتری وبھلائی کے بڑے مقصد کے لئے کام کرنا چاہیے۔شہبازشریف نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے جس روز جاری ہوا جس نے تصدیق کی کہ مہنگائی کس بری طرح عوام کو متاثر کر رہی ہے اسی روز عمران خان نے دعوی کیا کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکمران حقائق سے قطعی لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے عمران نیازی کا دورہ پشاور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کب ختم ہو گا؟ بل گیٹس نے نوید سنا دی