(24 نیوز)حکومت نے بنیادی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں سات بار بجلی مہنگی کی ،بجلی کی قیمت میں 7 روپے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا 750 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکا ہے۔پہلی بار یکم جنوری 2019 کو بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔دوسری بار یکم جولائی 2019 کو بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔تیسری بار بجلی کی قیمت میں 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔چوتھی بار بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔پانچویں بار بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔چھٹی بار بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فروری 2021 میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ساتویں بار نومبر 2021 میں بجلی ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی،نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش سیریز۔۔ترک یو ٹیوب چینل کی خصوصی رپورٹ۔۔ویڈیو ضرور دیکھیں