(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بعض ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز ای کے 608 کی دبئی سے کراچی کیلئے روانگی میں2 گھنٹے 22 منٹ کی تاخیر ہوئی، پرواز نے رات سات بجکر 52منٹ پر کراچی لینڈ کیا۔ تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے۔ پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کے راستے کراچی پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار کو کترینہ کیف کی شادی کا دعوت نامہ موصول..نام جان کر آپ دنگ رہ جائینگے