عمران حکومت کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں،3 دسمبر تک بیرونی قرض کی مد میں35 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے،3 دسمبر تک سٹیٹ بینک کے ذخائر2 ارب 64 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 16.01 ارب ڈالر سے بڑھ کر18.65 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.49 ارب ڈالر ہو گئے ،ملکی مجموعی ذخائر2.65 ارب ڈالر اضافے سے 25.15 ارب ڈالر ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار کو کترینہ کیف کی شادی کا دعوت نامہ موصول..نام جان کر آپ دنگ رہ جائینگے