بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، ضلع کونسل کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

Dec 09, 2022 | 00:33:AM
آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات، میرپور ڈویژن، انتخابات، غیر حتمی غیرسرکاری نتائج،
کیپشن: آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپورڈویژن میں ہونے والے انتخابات کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی،میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔
تحریک انصاف نے ضلع کونسل میرپور میں بھاری اکثریت حاصل کرلی ،تحریک انصاف ضلع کونسل میرپور کی کل 27 میں سے 21 نشستیں جیت گئی ،ن لیگ 3 ، آزادامیدوار2 ،پیپلزپارٹی کو ایک نشست ملی ۔
بھمبر میں ضلع کونسل کی تمام 31 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 11 اورآزاد امیدوار10 نشستوں پر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ ن 8 اور پیپلزپارٹی 2 نشستیں لے سکی ۔

سماہنی سے ضلع کونسل کی 10 میں سے 8 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق 5 نشستوں پر آزاد،3 پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ۔
کوٹلی کی ضلع کونسل کی 58 نشستوں میں 50 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق 22 نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا، مسلم لیگ ن13 ، پیپلزپارٹی 12 اور آزادامیدوار3 سیٹیں لے سکے ۔
چڑھوئی میں ضلع کی 8 نشستوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 4 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے،ن لیگ 3 ، پی ٹی آئی ضلع کونسل کی ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔
کھوئی رٹہ سے ضلع کونسل کی نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف ضلع کونسل کی 7 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 2 ،2 ایک نشست پر آزادامیدوار کامیاب قرار پایا۔
سہنسہ سے ضلع کونسل کی تمام11 نشستوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ضلع کونسل کی 7 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے،مسلم لیگ ن سہنسہ سے ضلع کونسل کی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے،پیپلزپارٹی سہنسہ سے ضلع کونسل کی صرف ایک نشست حاصل کر سکی ۔
نکیال کی کل 9 نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی ضلع کونسل کی 4 ،4 نشستوں پر کامیاب ہوئیں،پی ٹی آئی ضلع کونسل کی صرف ایک نشست حاصل کر سکی ۔
راج محل سے ضلع کونسل کی 10 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ضلع کونسل کی 6 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے، آزاد امیدوار2 ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا کا دلہن کو منہ دکھائی میں انوکھا تحفہ ،سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا