پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکا: شبر زیدی کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیفالٹ دو قسم کا ہوتا ہے، پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکا ہے، جو باتیں آج کی جا رہی ہیں یہ میں نے دسمبر 2021 میں کہی تھیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشبر زیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی معیشت کی سمت اور بھی کھو چکی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شوکت ترین میرے حساب سے غلط گفتگو کررہے ہیں، اب ہمارے پاس آئی ایم ایف کی تمام شرطیں ماننے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈیفالٹ یہ ہوتا ہے ریاست اپنے قرضے نہیں دے سکتی اور دوسرا وہ ہوتا ہے جس میں ریاست امپورٹرز کو ڈالر نہیں دے سکتی۔