عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشت گری عدالت نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف مظاہرے پر دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔