روپیہ سستا ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Dec 09, 2022 | 10:55:AM
انٹربینک, ڈالر , اسٹیٹ بینک, کمرشل,زرمبادلہ ذخائر, سونا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 224.37 روپے سے بڑھ کر 224.50 روپے پر پہنچ گیا۔


سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 224.37 روپے سے بڑھ کر 224.40 روپے پر بند ہوا،رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی ہے ۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ ایشیاء انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں،ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں  78 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر7.49 ارب ڈالر سے گھٹ کر   6 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ 

 کمرشل بینکوں کے زخائر 80 لاکھ ڈالر کمی سے  5 ارب 86 کروڑ ڈالر موجود ہیں،ملک کے مجموعی زخائر میں اس دوران 79.70 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13.38 ارب ڈالر سے کم ہوکر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک گر گئے۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بھی ہر روز ریکارڈ بننے لگا ،ملک بھر میں سونا بھی ریکارڈ سطح پر آگئی۔ایک تولہ سونا 3250 روپے مہنگا ہوگیا ۔