پاکستان کے ’منی برازیل‘ کے چرچے برازیل تک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لیاری میں برازیل کی فٹبال ٹیم کیلئے بے پناہ محبت برازیلین میڈیا کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی۔
سات سمندر پار بھی کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری کی برازیل سے محبت کے چرچے، برازیلین سرکاری ٹی وی چینل نے لیاری والوں پر خصوصی رپورٹ نشر کردی، برازیل کے سرکاری ٹی وی چینل نے لیاری کو منی برازیل قرار دیا۔
لیاری جسے ’منی برازیل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے فٹبال ورلڈ کپ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، لیاری کے لوگ فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچ دیکھنے کیلئے روزانہ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔
⚽️ Pensou em Brasil, pensou em futebol. E é por isso que um pequeno bairro do Paquistão, onde a Copa do Mundo empolga tanto quanto aqui no nosso país, foi apelidado de "mini Brasil". E tem torcida pela seleção canarinho por lá. Confira ???????? pic.twitter.com/vLAkwCqg3X
— reporterbrasil (@reporterbrasil) December 6, 2022
فٹبال کا دیوانہ یہ علاقہ ورلڈ کپ کے دوران کسی تہوار جیسا مناظر پیش کرتا ہے، یہاں کے فٹبال شائقین ورلڈ کپ میں شریک ممالک کے جھنڈے پینٹ کرتے ہیں اور میچز کی لائیو اسکریننگ کرتے ہیں۔
لیاری کے لوگ بڑی تعداد میں برازیل کی جرسی پہن کر اور جھنڈا اٹھائے میچوں کو براہ راست دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی فتح پر آتش بازی بھی کرتے ہیں۔