وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کیلئے رینٹ پر جہاز لینے کا فیصلہ

Dec 09, 2022 | 12:47:PM

 (قیصر کھوکھر) وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے لئے رینٹ پر جہاز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جب تک نیا جہاز خریدا نہیں جاتا تب تک جہاز رینٹ پر لیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے رینٹ پر جہاز لینے کے لئے 12 کروڑ روپے مانگ لئے۔

وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے لئے پانچ ماہ کے لئے رینٹ پر جہاز لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت پانچ ماہ میں وزیر اعلی کے لئے نیا جہاز خرید لے گی۔

 وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا۔ محکمہ ایس ایبڈ جی اے ڈی نے وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر کو مرمت کرانے کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگ لئے۔

یاد رہے کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو موصول ہوئی۔

مزیدخبریں