فٹبال ورلڈ کپ: مراکش سے شکست، اسپین کے کوچ برطرف

Dec 09, 2022 | 13:08:PM
فٹبال ورلڈ کپ: مراکش سے شکست، اسپین کے کوچ برطرف
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: این ڈی ٹی وی اسپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے کے مقابلے میں اسپین کو مراکش کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر 0-3 کی شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا آغاز کردیا۔

فیڈریشن نے لوئس اینریک کی جگہ لوئس ڈی لا فوینٹے کو اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ’منی برازیل‘ کے چرچے برازیل تک

61 سالہ ڈی لا فوینٹے نے 2015ء میں اسپین کی انڈر 19 ٹیم کو یورپی چیمپئن شپ جیتنے جبکہ انڈر 21 ٹیم کو یورو 2019ء جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسپین نے گروپ میچز میں کوسٹا ریکا کے خلاف 0-7 سے کامیابی سمیٹ کر جارحانہ آغاز کیا تھا تاہم جرمنی کے ساتھ 1-1 سے ڈرا ہوا جبکہ جاپان سے 1-2 سے شکست ہوئی۔

اسی طرح ہسپانوی ٹیم کو ہزیمت کا سامنا اس وقت اٹھانا پڑا جب مراکش کی ٹیم نے انہیں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی۔