ہم جنس پرستوں ،نسلی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور
امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا تاریخی بل منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کو تحفظ مل گیا ۔امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا تاریخی بل منظور کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس تاریخی قانون پر دستخط کریں گے۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائےگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرےگی۔
ضرور پڑھیں :پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، 8 ممالک میں بغیر ویزہ جانے کی اجازت
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔