قومی کرکٹ ٹیم کو ’’جادو گر ‘‘مل گیا

ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو میں 7 وکٹیں لینے والے پہلےپاکستانی اسپنر بن گئے

Dec 09, 2022 | 14:25:PM

(ویب ڈیسک) ابرار احمدانگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 7وکٹیں لینے والے پہلےپاکستانی اسپنر بن گئے۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو ناکوں چنے چبوا دئے۔

ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنےکا سلسلہ برقرار رکھا۔ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 7وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں