ملتان ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ

Dec 09, 2022 | 14:58:PM
ملتان ٹیسٹ: انگلش ٹیم پلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی باؤلر ابرار احمد نے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو میں 7 وکٹیں لینے والے پہلےپاکستانی اسپنر بن گئے

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے تھے، لیگ اسپنر ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا۔

ابراراحمد نے پہلے ہی سیشن میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے تیرہویں پاکستانی بولر ہیں۔

محمد زاہد، نذیر احمد، بلال آصف، عارف بٹ، تنویر احمد نے بھی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں، شاہد آفریدی، شاہد نذیر، وہاب ریاض، یاسرشاہ، شبیراحمد، محمد سمیع اور نعمان علی بھی ڈیبیو پر 5 شکار کرچکے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 38 رنز پر زیک کرالی کی گری جنہوں نے 19 رنز بنائے، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8 اور ہیروی بروک صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

بین اسٹوکس 30 اور ول جیکس 31 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔