ایلون مسک نے کن ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ٹوئٹر کے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا تاکہ یوزر نیم دستیاب ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن پر برسوں سے کوئی لاگ ان نہیں ہوا اور کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا۔
Twitter will soon start freeing the name space of 1.5 billion accounts
— Elon Musk (@elonmusk) December 9, 2022
اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ٹوئٹس میں ویو کاؤنٹ اسی طرح نظر آئے گا جیسا ویڈیوز میں نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ پر کام کیا جارہا ہے جس سے اکاؤنٹ اسٹیٹس شو ہوگا، تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ اکاؤنٹ شیڈو بین تو نہیں اور کیسے آپ اپنے مواد کے لیے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایلون مسک نے کہا کہ صارفین کو بھی بتایا جائے گا کہ ان کی پوسٹس کو کمپنی کی جانب سے روکا تو نہیں جارہا اور اپیل کرنے کا حق بھی دیا جائے گا