پٹرول سستا ہونے کا امکان ،کتنی قیمت کم ہوگی؟
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک میں قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک میں قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے
حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔