(ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدہ سنبھالتے ہی کے ایم سی کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ و صول نہیں کرے گی، پارکنگ اسٹاف کو ہٹایا جائے اور آکشن ہونے تک شہریوں کے لیے پارکنگ مفت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے ملازمین ٹھیکے چلا رہے ہیں،آج سے کے ایم سی ملازمین کے تمام ٹھیکے بند کر دیے جائیں، کے ایم سی افسران اور عملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔