(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،ملک میں گندم اور کھاد کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سمگلنگ روکنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے،ملکی معاشی استحکام کیلئے سمگلنگ کو روکا جائے،اجلاس میں ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے حکام کی شرکت۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، حاضری دی اور دعا مانگی،وزیر خزانہ نے معیشت کی بہتری اور ملک کے تحفظ کیلئے خصوصی دعا کی۔
اسحاق ڈار کی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف عامر شہزاد رانجھا سے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے داتا دربار حاضری کے دوران لنگر بھی نوش کیا،اسحاق ڈار کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا،وزیر خزانہ داتا دربار حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔