(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے دس معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی وزیر مملکت کا درجہ پانے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہسردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچہ، سردار شاہجہان یوسف اور ملک نعمان احمد لنگڑیال کو بھی وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا