(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا،ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے،ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علموں کیلئے بری خبر