وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ایل ڈی اے افسر پر خاص مہربانی 

Dec 09, 2022 | 19:37:PM

(24نیوز)وزیراعلی کے حکم پر ایل ڈی اے افسر کو بعد ازاں ریٹائرمنٹ ملازمت میں توسیع کی انوکھی سمری ارسال کردی گئی۔

وزیراعلی کی خواہش پر ایل ڈی اے نے خلاف قانون سمری منظوری کے لئے ارسال کی ہے،سمری میں چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس کو بتیس سال کی سروس پوری کرنے کے باوجود توسیع دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سمری میں گریڈ انیس کے افسران نہ ہونا اور موجودہ ٹاون پلانرز کی اہلیت پر سوال اٹھایا گیا۔

سمری میں توسیع پکی کرنے کے لئے ہائیکورٹ کی ڈائریکشنز کا غلط ریفرنس بھی دیا گیا  ہے جبکہ سمری میں شکیل انجم منہاس کو توسیع اور سروس بحال رکھنے پر وزیراعلی کی واضح حکم کا حوالہ دیا گیا ہے۔

وزیراعلی ہاوس کے فل پریشر پر سمری اٹھائس نومبر کو ڈی جی ایل ڈی اے نے ارسال کی،سمری حیران کن طور پر منسٹر ہاوسنگ اور سیکرٹری ہاوسنگ نے ایک ہی دن تیس نومبر کو سائن بھی کردی۔سمری کی تیز رفتار سپیڈ سے اسی روز سمری ریگولیشنز میں بھجوادی گئی ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریگولیشنز کا توسیع دینے کی سمری پر بھرپور اعتراض  کیا گیا ہے۔ محکمہ ریگولیشنز کا کہنا تھا کہسروس میں توسیع کے لئے سول سرونٹس ہونا لازم ہےایٹامونس باڈی اور اتھارٹیز میں تعینات افسر ماضی کی توسیع کی مثالوں کا سہارا نہیں لے سکتے۔ ایل ڈی اے میں اس وقت دوڑ میں چار سینئیر ٹاون پلانر چیف لگنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں