الیکشن میں انتخابی مہم کو نوازشریف لیڈ کریں گے،رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ الیکشن میں انتخابی مہم کو نوازشریف لیڈ کریں گے، نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وطن واپسی کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے ،نوازشریف وطن آکر اپنے کیسز کاسامنے کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ معیشت ملک کا بڑا مسئلہ ہے اس کا حل انتخابات نہیں چارٹرآف اکانومی ہے ،ان کاکہناتھا کہ عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں ،ایک دو اسمبلیوں پر پہلے انتخابات ہو جائیں تو حرج نہیں
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ایل ڈی اے افسر پر خاص مہربانی