پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، ارکان نے عمران خان کے بیان کی توثیق کردی

Dec 09, 2022 | 22:10:PM

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے اجلاس میں ارکان نے عمران خان کے اعلان کی توثیق کر دی،ارکان کاکہناتھا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میںپنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں نارووال، منڈی بہاﺅالدین، حافظ آباد، گجرات، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ارکان نے شرکت کی۔
عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیتے ہوئے اپنے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کی ہدایت کردی، چیئرمین پی ٹی آئی نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مہنگائی کیخلاف ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ارکان نے اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان کے اعلان کی توثیق کر دی،ارکان نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: 23لاکھ انسٹا گرام فالوورز رکھنے والی معروف اداکارہ گرفتار

مزیدخبریں