غیرقانونی تعمیرات، پولیس اور سی ڈی اے کی ٹیمیں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پہنچ گئیں

Dec 09, 2022 | 23:46:PM
 غیرقانونی تعمیرات، پولیس,سی ڈی اے , ٹیمیں, اعظم سواتی, فارم ہاؤس
کیپشن: اعظم سواتی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں پولیس اور سی ڈی اے کی ٹیمیں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پہنچ گئیں۔ 

سی ڈی اے کا فارم ہاوس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کیلئے تجاوزات گراے جانے کا آغازکر دیا گیا،اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے گزشتہ ماہ بھیجا گیا تھا۔نوٹس کے مطابق فارم ہاوس میں دو بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور گارڈز روم غیرقانونی طور پر بنایا گیا،غیرقانونی تعمیرات نہ گرانے کی صورت میں فارم ہاوس خالی کیا جائے۔

سی ڈی اے  کا ایگرو فارم اسکیم میں سیلنگ آپریشن، آرچرڈ سکیم فارم ہاؤس نمبر 34 کو سیل کر دیا ،فارم ہاؤس نمبر 35 بھی سیل کر دیا گیا، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ71، آرچرڈ اسکیم سٹیل شیڈ کو سیٹ بیکس اور پلاٹ 71 کی پلاٹ لائن کے باہر گارڈ روم بھی ہٹا دیا گیا،اعظم سواتی کے اسلام آباد فارم ہاؤس میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

فارم ہاؤس میں اسلام آباد بلڈنگ پلان کے مطابق بیسمنٹ اوردیگرغیرقانونی تعمیرپرضلعی انتظامیہ متحرک ،اعظم سواتی کو نیا بلڈنگ پلان جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ منظورکروانے کی ہدایت۔ 

اعظم سواتی نے اسلام آباد انتظامیہ کیخلاف عدالتوں میں بھی کیس کیا ،عدالتوں نے موقف سنے کے بعد اسٹے آرڈر ختم کر دیا تھا۔ 

اعظم سواتی سمیت دیگر فارم ہاوسز کا غیر قانونی قبضے کیخلاف بھی انتظامیہ متحرک  ہو گئی،ضلعی انتظامیہ نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ آرچرڈ فارم ہاوس کے باہرغیرقانونی قبضوں اورگارڈ ہاؤسزکو ہٹایا ہے 

اعظم سواتی کے فارم ہاوس کو سیل کرنے کی بجائے غیر قانونی تعمیر شدہ اسٹرکچر کو گرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔