2017 میں انصاف کا قتل ہوا،نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی: جاوید لطیف

Dec 09, 2023 | 12:06:PM

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ آج خوشی ہے کہ 45 سال بعد ذوالفقاربھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے لیکن کیا اس وقت جو ناانصافی ہوئی اس کی تلافی ہوسکتی ہے؟ کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ہمارے اوپربغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے،آج ہم انہی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہم انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہوجاتی، لاڈلے کیلئے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتا تھا ابھی حاضری کا موڈ نہیں مگر جو آئین اور قانون کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات تھے،ہمارے لئے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور ہیں ؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017 میں انصاف کا قتل ہوا،  جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا ؟ جو بگاڑپیدا کرے اسے جیل میں بھی 10کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کو چولیں ہلادیں اس کو آج بھی جیل پکی دیسی مرغی چاہیے۔

مزیدخبریں