بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کیلئے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا،سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ڈیل ہو گئی؟