اگر ہم ذمہ داری نہ لیتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا،نواز شریف

Dec 09, 2023 | 12:58:PM

(راؤدلشاد)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ کچھ کرداروں نے بھاگتے دوڑے پاکستان کو  پیچھے کردیا اکر ہم ذمہ داری نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت  ہوا،اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں ہمیشہ یاد رکھا،  آج بھی دعا ہے کہ اللہ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔

انہوں نے کہا کہ  اٹک ،چکوال ،تلہ گنگ اور جہلم کے نمائندے سامنے بیٹھے ہیں،خوشی ہے بہت عرصے بعد آپ سے روبرو بات ہوئے ،گزشتہ چار سالوں نے اس قوم نے بڑا مشکل دور دیکھا ہے،2017تک جب تک میں وزیراعظم تھا ،ملک میں بڑے اچھا حالات تھے،معیشت بہتر تھی ،اقتصادی ترقی ہو رہی تھی ہر لحاظ سے پاکستان میں ترقی کر رہا تھا۔

 نوازشریف نے کہا کہ دنیا بھی پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ہونے کا اعتراف کر رہی تھی، لیکن کچھ ایسے عوامل اور کردار آئے جنہوں نے دوڑتے ہوئے پاکستان کو پیچھے کردیا ہے،اگر ہم ذمہ داری نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ  اچھی بھلی چلتی حکومت سے اختیار لے کر اناڑی کے ہاتھ میں دے دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ڈیل ہو گئی؟

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،سربراہ الیکشن سیل اسحاق ڈار ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ  اور بورڈ اجلاس میں مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نےشرکت  کی۔

خیال رہے کہ  ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ اٹک ،جہلم اور چکوال کیلئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کریگا،قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں  میں 50 سےزائدامیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جار ی ہے۔

مزیدخبریں