اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی،وکلاء نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ اسد عمر کے دیگر مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 3کے جج ارشد جاوید نے کی،جج ارشد جاوید نے 6مقدمات میں اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی جبکہ جناح ہاؤس سمیت 6 مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس,اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع