سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور

Dec 09, 2023 | 15:09:PM

(ویب ڈیسک) مردان کی مقامی عدالت نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

یادرہےکہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا تھا۔

مزیدخبریں