رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو ضمانت ملنے کے باوجود رہائی نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین) رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ضمانت ملنے کے باوجود رہائی نہ مل سکی۔
صوابی پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا، سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات میں نجی املاک کے مقدمے میں آج صبح ہی ضمانت ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ، کتنے پیسے کاٹے جائیں گے؟اہم خبر جانیے
آج صبح جوڈیشل مجسٹریٹ عادل مثل نے اسد قیصر کی نوے ہزار دونفری ضمانت منظور کردی، اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کےتوڑپھوڑ کےالزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما ایک ہفتہ سے مردان جیل میں ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد گرفتارکرلئے گئے تھے۔