لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع

Dec 09, 2023 | 18:06:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو واشنگ کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کو واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا،محسن نقوی نے مکینیکل واشرز،مکینیکل سویپرز اور ٹریکٹر سویپرز کے جیل روڈ کو واش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 79سڑکوں کی واشنگ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 18 مکینیکل واشرز، 12 مکینیکل سویپرز اور 40 ٹریکٹرز سویپرزواشنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں،کوڑے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک ہیں، آئندہ 48 گھنٹے میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دوبارہ دورہ کیا،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور لائسنس کے عمل کے بارے استفسار کیا 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور ایشوز کو حل کیا جائے ۔ 

مزیدخبریں