190 ملین پاؤنڈ کیس: سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کردیا

Dec 09, 2023 | 18:17:PM

(عثمان خان) 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات میں نیا رخ، سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کردیا۔

 نیب رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کابینہ ممبران نے 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی،  زیادہ ترکابینہ افراد کا موقف تھا کہ این سی اے کے ساتھ 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے پرپاکستان کو واپس لینے کی بات کرنی چاہیے، کابینہ ممبران نے نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس، سماعت کہاں ہو گی؟ اہم خبر آ گئی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، زبیدہ جلال کا موقف ہے کہ 190 ملین پاؤنڈپاکستان کا اثاثہ ہے اور واپس آنا چاہیے، انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی، 190 ملین پاؤنڈ اور این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظورکیا گیا، اس سنجیدہ معاملے پربغیرکسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیا گیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں