(24 نیوز) مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کی حکت عملی پیپلزپارٹی کے پاس تھی۔
سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے راول ہاوس حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کا دن ہے, پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کررہی ہے، پیپلزپارٹی کا زور رہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں, کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہیں, کچھ سیاسی جماعتوں کو الیکشن سوٹ نہیں کرتا ان کا فوکس جان چھڑانے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کو ضمانت کے باوجود رہائی نہ مل سکی
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت میدان میں ہو گی اسے الیکشن لڑنا چائیے، پہلے بھی سیاسی جماعتیں بلدیات کے الیکشن سے بھاگتی رہیں, واحد پیپلزپارٹی ہے جو ماحول کو سازگار بنانے کا کہتی ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو، لسانیت اور فرقہ واریت کی سیاست کو ختم کیا جائے۔
پی پی رہنما نے بلاول بھٹو کے دوروں اور پی ڈی ایم سے متعلق کہا کہ بلاول صاحب پہلے کے پی کے اور پھر بلوچستان کے کامیاب دورے کئے، مختلف جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، پی ڈی ایم بنانے والی پیپلزپارٹی تھی پھر ہمیں سائیڈ پر کیا گیا، پی ڈی ایم نہیں بنی تھی جو کچھ جماعتوں کے رہنما کچھ بولتے ہی نہیں تھے۔
سابق وزیر اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی حکت عملی بھی پیپلزپارٹی کے پاس تھی، عمران خان فرعون کی حیثیت سے حکمرانی کررہا تھا، اگر پی ڈی ایم کے استعفے دیے جاتے تو وہ 5 سال حکومت کرتا، پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں بیٹھ کر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نیا انکشاف
ن لیگ سے متعلق پات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری سوچ رکھتی ہے, ن لیگ کی لیڈر شپ نے الیکشن کمیشن میں افسران کو ہٹانے کی لسٹ بھیجی، ہم کہتے ہیں جس کو ہٹانے ہے ہٹا دے، وفاقی کابینہ میں جو ن لیگ کی آدھی کابینہ بیٹھی ہے کیا وہ جسٹیفائیڈ ہے؟