اے این پی کے ملک یوسف پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شامل 

Dec 09, 2023 | 21:21:PM

(ویب ڈیسک) اے این پی کے رہنما ملک یوسف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک یوسف خان نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہو رہے ہیں، ہمارا اگلا جلسہ صوابی میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی پی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے یہ کہا کہ نوشہرہ کی سات نشستوں کو جیت کر دکھاﺅں گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

مزیدخبریں