بالائی علاقوں میں برفباری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ 

کراچی میں بھی سردی کے ڈیرے ،درجۂ حرارت 10 ڈگری،14دسمبرتک شدیدسردی کی پیشگوئی

Dec 09, 2024 | 09:27:AM
بالائی علاقوں میں برفباری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،استور اور مری میں بھی برف باری جاری ہے۔

وادی کاغان ،ناران اور شوگران میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے،ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی ہیکرز کاراز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ

آزاد کشمیر اٹھ مقام کے بالائی علاقوں جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس، شونٹر میں برف باری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ 

گِلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفباری سے موسم سرد ہے،ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش اور برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شہر کا درجۂ حرارت 10 ڈگری تک آ گیا ہے, محکمہ  موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 کم سے کم درجۂ حرارت لاہور میں 8،اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،وادیٔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں کم سےکم درجۂ حرارت منفی 6،نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7،سبی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

وادیٔ زیارت میں بھی شدید سردی کا راج ہے جہاں ٹینکیوں اور پائپوں میں پانی برف بن گیا،زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور گیس غائب ہو گئی،شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔