سرکاری حج اسکیم2025، درخواست وصولی کیلئےآخری 2 دن رہ گئے

Dec 09, 2024 | 09:35:AM

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت درخواست وصولی کےلیے آخری 2 دن رہ گئے ہیں ۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر اور منگل کو نامزد بینکوں میں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس بار پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے حوالےسے امریکا کا بڑا دعویٰ

ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں 2 لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کروایا جاسکتا ہے، دوسری قسط 4 لاکھ اور بقیہ رقم 10 فروری تک مکمل جمع کروانا لازم ہے.

مزیدخبریں