کرپشن قومی ترقی کی قاتل، مریم نواز کا اینٹی کرپشن ڈے پر پیغام

Dec 09, 2024 | 10:11:AM

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں ، قومی ترقی کی قاتل بھی ہے۔

 اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے،روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں،کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے کے پی آئیز ( KPIs) متعارف کروائے ہیں،کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے،ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے،معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے،شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں