سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام 

Dec 09, 2024 | 10:56:AM
 سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 9ہزار 970 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔

پاکستان  سٹاک  یکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہو نے کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا 100 انڈیکس 1 لاکھ 9ہزار 970 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

 اس سے پہلےپاکستان  سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا،انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار  کی سطح عبور کر گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد پاکستان  سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 116 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 10 ہزار 170  کے ریکارڈ ترین سطح پر آ گیا۔

 اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 248 کی بلندی پر بھی پہنچا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام کے نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 01 پیسے پر برقرار ہے۔

آج 60 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 59 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔