میوزک ویڈیو میں علیزے شاہ کے بولڈلباس پرمداح سیخ پا

اداکارہ عشق تماشا،عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیاجیسےڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں 

Dec 09, 2024 | 11:07:AM
میوزک ویڈیو میں علیزے شاہ کے بولڈلباس پرمداح سیخ پا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ علیزے شاہ اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بولڈ انداز کے باعث خبروں میں رہتی ہیں،حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے لباس پرسوشل میڈیاصارفین نے شدید ردعمل کااظہارکیاہے۔

یہ گانا پنٹرز 21 بینڈ کے گلوکار یحییٰ اور عسید نے گایا ہے ،اس حوالے سے علیزے شاہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ ویڈیو کو مزید خوب صورت بنا رہی ہیں لیکن ان کی انتہائی بولڈ ڈریسنگ پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس سیکشن میں سخت ریمارکس بھیج رہے ہیں۔

علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین کے لگ بھگ فالورز ہیں،وہ عشق تماشا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا اور دیگرڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں ۔