ہری مرچ سے ہونٹ خوبصورت بنانیوالی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ٹرینڈ چیزیں وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی، سوشل میڈیا انفلوئینسز صارفین کے لیے ایک نیا، منفرد تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار خطرات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیزیں اکثر منفرد، حیرت انگیز یا غیر معمولی ہوتی ہیں جو فوری طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
کئی سوشل میڈیا انفلوئینسز اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کی ویڈیو میں کچھ ایسا الگ ہو جس پر لوگ تبصرے کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ جیسا کہ بیوٹی ہیکس کے ٹرینڈ سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر مبقول رہتے ہیں جنہیں لوگ دیکھنا اور انہیں اپنانا پسند کرتے ہیں۔
مگر اب ایک ایسا بیوٹی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس نے صارفین کے ہوش اڑا دیے تو بعض نے تو غم و غصے کا بھی اظہار کر دیا۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی خاتون انفلوئنسر نے ایک بیوٹی ہیک مداحوں کے ساتھ شئیر کیا جس میں انہیں ہری مرچ سے ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ان پر گھسائی کرتے دیکھا گیا، اس ٹرینڈ کا نام ’Chilli Lip Plumper‘ رکھا گیا ہے۔
شبہنگی آنند نامی خاتون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ کیا آپ یہ آزمانا چاہیں گے؟ خاتون کی ویڈیو کو 22 ملین سے زائد افراد نے دیکھا، شبہنگی آنند ہری مرچ کو درمیان سے کاٹ کر اپنے ہونٹوں پر استعمال کرتی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورتی کے لیے ایسا طریقہ اپنانا ایک پاگل پن ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر سب سے احمقانہ مواد ہے۔
اس سے قبل بھی اس طرح کے اور مختلف طریقے (بیوٹی ہیکس) سوشل میڈیا انفلوئینسر کی جانب سے آزمائے جا چکے ہیں۔